Author Topic: ڈگری اور ماسٹرز کے لیے انرولمنٹ و رجسٹریشن کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ  (Read 1728 times)

Offline عادل

  • Sr. Member
  • ****
  • Posts: 444
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male


ڈگری اور ماسٹرز کے لیے انرولمنٹ و رجسٹریشن کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ
   
کراچی(محمدعسکری …اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے ڈگری اور ماسٹر کے امتحانات میں نتائج کے جلد اجراء کے لیے انرولمنٹ / رجسٹریشن کی لا محدود مدت 5 امتحانات تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ ایک اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پیزادہ قاسم رضا نے کی اجلاس میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر اخلاق احمد، رجسٹرار پروفیسر رئیس علوی، ناظم امتحانات پروفیسر مقصود حسین، ڈائریکٹر فنانس ایس ایم خالد اور ڈائریکٹر پلاننگ ایس ایم اقبال نے شرکت کی اجلاس میں طے کیا گیا کہ کیری اوور کیسز کی وجہ سے شعبہ امتحانات کونتائج تربیت دینے میں مشکلات ہوئی ہیں 20 سال پرانے طالب علم بھی امتحان دے رہے ہیں جس کی وجہ سے نتائج کے اجراء میں تاخیر ہوجاتی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امیدوار 5 بار امتحان میں شریک ہوسکے گا تاہم اگر وہ 5 بار شریک ہونے کے باوجود ایک یا زائد پرچوں میں کامیاب نہیں ہوتا تو اسے تمام پرچوں کا امتحان ایک ساتھ دینا پڑے گا مگر اسی کا انرولمنٹ/ رجسٹریشن نمبر تبدیل نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ اس وقت جامعہ کراچی میں رجسٹریشن/ انرولمنٹ 7 سال تک برقرار رہتی ہے جس کے بعد 500 روپے جرمانہ کرکے اس کی تجدید کردی جاتی ہے مگر حالیہ فیصلے سے انرولمنٹ 5 امتحانات تک برقرار رہے گی یاد رہے کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں رجسٹریشن/ انرولمنٹ 3 سال کے لیے ہوتی ہے اور اگر امیدوار 3 سال تک ایک یا زائد پرچوں میں فیل ہوتا ہے تو اسے فیل پرچوں کے ساتھ کامیاب پرچوں کا بھی امتحان دوبارہ دینا پڑے گا۔



شکریہ روزنامہ جنگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
VIST LARGETS EDUCATIONAL  WEB OF Pakistan www.pakstudy.com
Pak Study