PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Sindh => KU => Topic started by: sb on March 12, 2009, 08:20:31 AM

Title: رجسٹرار جامعہ کراچی کا بی ایس پروگرام کے لئے گریڈنگ سسٹم کا اعلان،40فیصد نمبر
Post by: sb on March 12, 2009, 08:20:31 AM

  رجسٹرار جامعہ کراچی  کا بی ایس پروگرام کے لئے گریڈنگ سسٹم کا اعلان،40فیصد نمبر لازمی ہوں گے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر رئیس علوی کے مطاق بی ایس پروگرام سال 2007ء کے طلبہ کے لئے گریڈنگ سسٹم کا اعلان کیا گیا ہے۔گریڈنگ سسٹم کے مطابق سابق گریڈنگ کی طرز پر تمام شعبوں کے طلبہ کو کم از کم 40 فیصد نمبرز کا حصول لازمی ہوگا جبکہ امتحانی طریقہ کار حسب سابق ہی مڈٹرم امتحانات، اسائنمنٹس، عملی امتحانات اور ٹرمنل امتحانات پر مشتمل ہوگا، جیسا کہ داخلہ پراسپیکٹس میں بھی تفصیلات دی گئی ہیں۔ ایسے تمام طلبہ جو کسی وجہ سے مڈٹرم امتحانات میں شریک نہ ہوسکیں انہیں بغیر کسی مارکس کی کٹوتی میک اپ ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت ہوگی۔
      شکریہ جنگ