Education News / Students Organisation > Jamat Ud Dawa
About Talba Jamat Ud Dawa's Pakistan
(1/1)
AKBAR:
About Talba Jamat Ud Dawa's Pakistan
طلباءجماعة الدعوة
طلباءجماعة الدعوة تعلیمی اداروں میں دعوت الی اللہ کی ایک ایسی تحریک ہے جس کا مقصد طلباء میں قرآن وسنت کی بنیاد پر دینی شعور بیدار کرنا اور کردار وعمل کی تعمیر کرتے ہوئے سچا مسلم بنانا ہے۔ تاکہ یہ افراد نظام امارت کے تحت جماعت کی شکل میں ایک متحرک قوت بنیں جو ہر میدان میں طاعوت سے لڑیں ثابت قدم رہیں اور رب تعالی ٰکے سامنے سُرخرو ہوں۔
اس دور پر آشوب میں جب ہر طلباءتنظیم دلفریب نعروں سے مزین دعوت لے کر گھیراؤ، جلاؤ اور ہولڈ کی تخریبی سیاست سکھاتی ہے۔ طلباءجماعة الدعوة مسلم نوجوانوں کو اس گھناؤنی سیاست سے نکال کر علم و عمل کی انفرادیت کے ساتھ، اسلام کا سچا سپاہی اور خلافت وامارت کی نبوی سیاست کا داعی بنانا چاہتی ہے۔
ہمارا پروگرام
۱۔ اسلام کا پیغام طلباءتک پہنچانا اور عملی طور پر انہیں اسلام کے زریں مقاصد کے حصول کے لئے بیدار کرنا۔
۲۔ طلباءکی مادی اور روحانی زندگی کو قرآن وسنت کے تابع رکھ کر ایک مثالی مسلمان بنانا۔
۳۔ روایتی سیاست کی برائیوں سے بچتے ہوئے اللہ کے دین کے غلبہ کے لئے دعوت دینا اور جدوجہد کرنا۔
۴۔ تمام صحابہؓ اور آئمہ سلف صالحین کی عملی کاوشوں سے یکساں طور پر فائدہ اٹھانا۔
۵۔ طلباءکو عملاً فی سبیل اللہ جدوجہد کے لئے تیار کرنا۔
دعوتی وتربیتی سرگرمیاں
طلباءجماعة الدعوة کے پلیٹ فارم سے کئی ایک قسم کے دعوتی وتربیتی پروگرامز چلائے جارہے ہیں۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
٭ ترجمہ القرآن کلاس:۔ طلباءمیں قرآن فہمی کا زوق پیدا کرنے کے لئے تعلیمی اداروں میں رہائشی حلقہ جات میں ترجمہ القرآن کلاسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس کے لئے فاضل علمائے دین کی خدمات حاصل کی جاتی ہے۔
٭دروس قرآن :۔ طلباءکے عقائد ومعاملات کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی حالت کی اصلاح کے لئے ہفت روزہ اور پندرہ روزہ درس قرآن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
٭ زونل طلباءسیمینارز:۔ ملک بھر میں ہر سال زونل سطح پرطلباءسیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں طلباءکی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔ یہ سیمینارز طلباءتک قرآن و سنت کا پیغام پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
٭ کانفرنسز:۔ ملک بھر میں مختلف موضوعات پر طلباءکانفرنسز منعقد کی جاتی ہیں تاکہ عالمی وملکی حالات کے مطابق طلباءکی نظر وفکر کو درست سمت میں ڈھالا جائے اور طلباءکو اغیار کی سازشوں سے آگاہ رکھا جائے۔
٭ تربیتی نشستیں:۔ اسلامی روح کے مطابق طلباءکی تربیت کے لئے تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا جاتاہے۔ یہ تربیتی نشستیں ہر دو ماہ بعد زونل سطح پر پُرفضاء مقام پر منعقد کی جاتی ہیں۔ سہ ماہی مرکزی تربیتی نشست کا اہتمام مرکز طیبہ مرید کے میں کیا جاتا ہے۔ نشست کا دورانیہ 2سے3 دن ہوتا ہے۔
٭ تربیتی ورکشاپس:۔ تربیتی ورکشاپس طلباءکی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں۔ یہ ورکشاپس طلباءمیں کردار کی پختگی اور فکروعمل میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا ذریعہ ہیں۔ ورکشاپس کا دورانیہ ایک ہفتہ ہوتا ہے۔
تعلیمی وامدادی سرگرمیاں
تعلیم وتعلم کے میدان میں طلباءکی علمی ومالی معاونت کرنے کے لئے مختلف قسم کے پروگرامز ترتیب دیئے جاتے ہیں۔
٭ فری بک بینک:۔ فری بک بینک کا مقصد مستحق طلباءکو مفت کتابیں مہیا کرنا ہے۔ اس مقصد کے لئے پاس ہونے والے طلباءاس بک بینک میں کتابیں جمع کرواتے ہیں جو غریب طلباءمیں تقسیم کر دی جاتی ہیں۔
٭فری ہاسٹلز:۔ کالجز اور یونیورسٹیز کے مستحق طلباءکے لئے رہائش وطعام کا بندوبست کیا جاتاہے۔
٭ استقبالیہ کیمپس/ داخلہ اسٹالز:۔ یونیورسٹیز، کالجز میں نئے آنے والے طلباءکی راہنمائی کے لئے استقبالیہ کیمپس اور دعوتی اسٹالز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
٭کتب لائبریریاں:۔ طلباءکے دینی مطالعہ کے ذوق کے پیش نظر ان لائبریریوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ لائبریریاں کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر قائم کی جاتی ہیں۔
٭ میڈیا سیل:۔ الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت مسلمہ ہے جیسا کہ بین الاقوامی میڈیا کے دوش بدوش ملکی میڈیا بھی مغربی تہذیب وثقافت کے فروغ میں ہمہ تن مصروف ہے۔ اس ثقافتی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لئے میڈیا سیل دامے درمے سخنے مصروف عمل ہے ۔
شعبہ نشر واشاعت
شعبہ نشر واشاعت کا کام مختلف موضوعات پر کتب اور دعوتی لٹریچر شائع کرنا اور خوبصورت ودیدہ زیب رنگوں میں اسٹیکرز، ہینڈبلز اور پوسٹر وغیرہ چھپانا ہے۔
ماہنامہ ضرب طیبہ
تعلیمی اداروں میں ضرب طیبہ طلباءجماعة الدعوة کا نقیب وترجمان ہے۔ یہ ایک خالص اسلامی نظریاتی اساس کا حامل مجلہ ہے۔ ملکی وعالمی حالات کے علاوہ طلباءکو در پیش مسائل ان کا حل اور اس قسم کے موضوعات سے متعلقہ مضامین شائع کئے جاتے ہیں۔ (ضرب طیبہ انٹر نیٹ پر بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے)
طلباء جماعۃ الدعوۃ کی وہ منہجی خصوصیات جو اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں۔
٭ طلباءجماعة الدعوة سیاست کی منکر نہیں لیکن سیاست میں وہ ہی کردار ادا کرنا چاہتی ہے جو سلف صالحین سے ثابت ہے یعنی خلافت وامارت کی سیاست۔
٭ جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی ترقی سے انکار نہیں لیکن اسے شریعت کے اصولوں کے مطابق اختیار کرناہمارا امتیاز ہے۔
٭ ہم جلوسوں، نعرے بازی، پروپیگنڈوں، ہنگاموں اور توڑ پھوڑ پر یقین نہیں رکھتے بلکہ دین حق کی حفاظت کے لئے (واعد والھم مااستطعتم من قوة) کے مطابق کفار کے خلاف قوت کی تیاری کو اصل فریضہ سمجھتے ہیں۔
٭ اسلام کو صرف چند عبادات کا مذہب نہیں سمجھتے بلکہ زندگی کے ایک ایک لمحے کے لئے راہبر اور راہنما سمجھ کر عمل کرتے ہیں۔
٭ ہم دین کے خیر خواہوں اور علماءکے پشتیبان اور اللہ کے باغیوں کے لئے برہنہ شمشیر بن جانے کا کردار پسند کرتے ہیں۔
٭ تعلیمی اداروں میں کلاشنکوف کے ذریعے قبضے کے قائل نہیں (کیوں کہ کلاشنکوف کی جگہ میدان جہاد ہے۔) لیکن دعوت وجہاد کے جذبے سے سرشار صالح افراد کے تیاری ہمارے پیش نظر ہے تاکہ کفر کی بیخ کنی کر کے اللہ کادین سربلند کیا جا سکے۔
٭ اگر آپ ہمارے اصولوں سے متفق ہیں اور دینی تڑپ رکھتے ہیں۔
تو پھر آیئے
اعلائے کلمة اللہ کے لئے اس قافلہ کے ساتھ قدم بہ قدم شانہ بشانہ آگے بڑھیے۔
یہ آپ کا فرض بھی ہے اور وقت کی پکار بھی
Navigation
[0] Message Index
Go to full version