PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN PUNJAB => UHS Lahore => Topic started by: AKBAR on September 21, 2021, 09:32:47 AM

Title: سرکاری میڈیکل،ڈینٹل کالجز میں داخلے یکم اکتوبر سے
Post by: AKBAR on September 21, 2021, 09:32:47 AM
سرکاری میڈیکل،ڈینٹل کالجز میں داخلے یکم اکتوبر سے
حکومت پنجاب نے رواں برس سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی کی منظوری دےدی ہے،داخلہ پالیسی کے تحت سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے یکم اکتوبر سے شروع ہوں گے، اوپن میرٹ پر داخلے 10 دسمبر تک مکمل کئے جائیں گے۔میٹرک کے کل نمبروں کا 10 فیصد ، ایف ایس سی اور ایم ڈی کیٹ کے نمبروں کے 40 ، 40 فیصد کو شامل کرکے حتمی میرٹ مرتب کیا جائے گا۔