ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے طلباء کا اسلام آباد کراچی میں مظاہرہ
اسلام آباد: ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ انعقاد کیلئے طلباء نے ڈی چوک اسلام آباد پر دھرنا دیا۔ طلباء نے مطالبہ کیا کہ آن لائن ٹیسٹ کے بجائے فزیکل ٹیسٹ لیا جائے۔
فوارہ چوک کراچی میں بھی ایم ڈی کیٹ امتحان کے دوبارہ انعقاد کیلئے طلباء نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں بینرز اٹھائے طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ طلباء نے مطالبہ کیا کہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان منسوخ کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر ضلع جنوبی طلباء سے مذاکرات کیلئے پہنچ گئے۔ احتجاج کے باعث فوارہ چوک کے اطراف ٹریفک جام ہو گیا۔