Author Topic: جامعہ این ای ڈی: 118.478 ملین روپے خسارے کا بجٹ منظور  (Read 2431 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1


جامعہ این ای ڈی: 118.478 ملین روپے خسارے کا بجٹ منظور
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کی سینیٹ مالی سال 2008-2009کے لئے 768.699 ملین روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے جس میں 118.478ملین روپے کا خسارہ ہوگا۔ سینیٹ کے اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم اور پرو چانسلر پیر مظہر الحق نے کی۔ جامعہ این ای ڈی کے رجسٹرار جاوید عزیز خان کے مطابق نئے بجٹ میں فیسوں اور دیگر مدوں سے آمدنی کا تخمینہ 650.221ملین روپے لگایا گیا ہے۔ یونیورسٹی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی گرانٹ میں 20ملین روپے اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سال ترقیاتی گرانٹ کی مد میں بجٹ میں 36کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس سے مختلف شعبہ جات کی تجربہ گاہوں کی توسیع اور جدید آلات خریدے جائیں گے، این ای ڈی یونیورسٹی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن سے 456ملین روپے مانگے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 51ملین روپے زائد ہیں، گزشتہ سال یہ رقم 415ملین تھی، رواں ماہ کے ساتھ ختم ہونے والے مالی سال میں این ای ڈی یونیورسٹی کو بجٹ میں 1.4لین روپے کے خسارے کا سامنارہاتاہم ترقیاتی گرانٹ میں سے 96فیصد سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہے، آئندہ مالی سال کے لئے تحقیقی مقاصد کی مد میں 42ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، یہ رقم سیلف فنانس پر دیئے جانے والے داخلوں کی فیسوں سے حاصل کی جائے گی جبکہ ترقیاتی بجٹ میں 20ملین کے اضافے کے بعد ممکنہ طور پر حاصل ہونے والی 360 ملین کی رقم سے دیگر امور کے علاوہ پٹرولیم انجینئرنگ، سول انجینئرنگ اور الیکٹرونک انجینئرنگ کے شعبہ جات کی تجربہ گاہوں کو توسیع دی جائے گی جبکہ تجربہ گاہوں کے لیے نئے اور جدید آلات منگوائے جائیں گے، علاوہ ازیں یونیورسٹی کے رواں سال کے بجٹ میں 68 لاکھ 66 ہزار روپے اسکالر شپ کی مد میں خرچ کئے گئے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر انجینئر اے کلام نے کہا وفاقی محکمہ خزانہ نے رواں سال کی آخری سہ ماہی کی گرانٹ جاری نہیں کی ہے۔





میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں