Author Topic: سائنسی ریسرچ پر پہل کرنیوالے ثمر مند ہوتے ہیں ،عظمیٰ قریشی  (Read 271 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سائنسی ریسرچ پر پہل کرنیوالے ثمر مند ہوتے ہیں ،عظمیٰ قریشی
ملتان: ویمن یونیورسٹی میں کیمیکل اینڈلائف سائنسز پر جاری دو روزہ انٹرنیشنل اختتام پذیر ہوگئی، اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ دنیا آج ایک گلوبل ویلج کی مانند ہے اس کے مختلف حصوں میں سائنسی ریسرچ ہورہی ہے مگر اس کے نتائج سے ثمر مند وہ معاشرہ ہوتا ہے جو پہل قدمی کرے اور اس تحقیق کے نتائج سے اپنے مسائل حل کرے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے تعلیمی ادارے دنیا کے ترقی یافتہ اداروں میں شامل ہوں گے .ویمن یونیورسٹی ملتان میں بین الاقوامی کانفرنسوں کا انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ ویمن یونیورسٹی ملتان اس خطے میں سائنس کی ترقی کے لئے اپنے حصے کا کام کررہی ہے ، بین الاقوامی کانفرنس میں امریکہ، بنگلہ دیش ، سپین، آسٹریلیا، بھارت ، برازیل اورپاکستان کے نامور سائنسدانوں کی شرکت ہمارے لئے ایک علمی اعزاز ہے ،یہاں پڑھے جانے والے مقالات اور سائنس دانوں کی ریسرچ سے ہماری طالبات کیمیا کے علم میں ہونے والی جدید ترین تحقیق سے آشنا ہوں گی‘ انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاشرہ میں حقیقی تبدیلی سائنسی ترقی کے بغیر ممکن نہیں ۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیاکی ویب سائٹ پر مورخہ 05 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"