PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => Pashtoonkhwa Students => Topic started by: sb on June 10, 2009, 08:39:57 AM

Title: کوئٹہ پشتونخواہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کا تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف مظاہرہ
Post by: sb on June 10, 2009, 08:39:57 AM

کوئٹہ پشتونخواہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کا تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف مظاہرہ

کوئٹہ:  پشتونخواہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن نے کوئٹہ میں تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ کوئٹہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بعد بلوچستان یونیورسٹی اور تعلیمی ادارے بند کردئے جاتے ہیں۔ بعض عناصر تمام طلباء تنظیموں کی رضا مندی سے طے پانے والا ضابطہ اخلاق پامال کرتے ہوئے تعلیمی ماحول پر اثر انداز ہورہے ہیں اور زبردستی کلاسز کا بائیکاٹ کراتے ہیں۔ پی ایس او کے رہنماوٴں کبیر افغان، حیدر خان اور عمر خان نے مطاہرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے تعلیم دشمن عناصر کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنا کر تعلیمی سرگرمیاں بحال کرے۔
      شکریہ آج ٹی وی