PakStudy :Yours Study Matters

Public Service Commission In Pakistan => FPSC => Topic started by: Haji Hasan on November 16, 2007, 06:28:38 PM

Title: سنٹرل سپیر یر سروسزCSS
Post by: Haji Hasan on November 16, 2007, 06:28:38 PM

سنٹرل سپیر یر سروسزCSS 

حكومت پاكستان تمام وفاقی محكموں اور وزارتوں میں گریڈ سولہ كے درجہ دوم كے گزٹیڈ افسران اور گریڈ سترہ كے درجہ اول گزٹیڈ افسران كے براہ راست چنائو كے لیے مقابلہ كے امتحان كا انعقاد كرتی ہے ۔

مقابلے كا امتحان كے لیے حكومت پاكستان نے ایك خود مختار ادار ہ قائم كرركھا ہے ۔یہ ادارہ فیڈرل پبلك سروس كمیشن كہلاتا ہے۔

گریڈ سترہ كے افسران كی بھرتی كے قواعد و ضوابط

١. گریڈ سترہ كے افسران كی بھرتی كے لیے مقابلے كا امتحان سال میں صرف ایك دفعہ عموماً اكتوبر كے مہینے میں منعقد ہوتا ہے۔

٢۔ یہ امتحان مقررہ تعداد میں امیدوار ہونے كی صورت میں كراچی ،لاہور،حیدر آباد،ملتان،فیصل آباد،ڈی آئی خان،پشاور،سكھر،لاڑكانہ،سرگودھا ،گوجرانوالہ،اور لندن میں منعقد ہوگا بلكہ اس سنٹر كے امیدواروں كی تعداد كم ہوگی ۔اس سنٹر میں امتحان نہیں ہوگا بلكہ اس سنٹر كے امیدواروں كو كسی قریبی دوسرے سنٹر میں امتحان دینے كے لیے كہا جائے گا ۔

فیڈرل پبلك سروس كمیشن اس بات كا مجاز ہے كہ اس بات كا فیصلہ كرے كہ كونسا امیدوار كس سنٹر میں امتحان دے گا ۔

٣۔ لندن سے تحریری امتحان فیل كرنے والوں كی تعداد اگر دس سے كم ہوگی تو فیڈرل پبلك سروس كمیشن ان امیدواروں كو ان كے اپنے خرچ پر (Viva voce)كے لیے كراچی یا اسلام آباد بلائے گا