PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Islamabad => IIUI => Topic started by: AKBAR on December 13, 2019, 04:52:14 PM

Title: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی تین روز کیلئے بند
Post by: AKBAR on December 13, 2019, 04:52:14 PM
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی تین روز کیلئے بند
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم کےواقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس کے بعد 16 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ تمام طالبعلموں کو گھر بھیج کریونیورسٹی کے ہاسٹلز کو کلیئر کر کے یونیورسٹی 3 روز کیلئے بند کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دو طلبا تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق اور14 زخمی ہوئے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ایک گروپ کی تقریب جاری تھی، جس کے دوران دوسرے گروپ سے تلخ کلامی پر تصادم ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری یونیورسٹی پہنچ گئی تھی، یونیورسٹی میں بک فیئر کا انتظام کیا گیا تھا جس کا آج آخری دن تھا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں 13 دسمبر 2019 کو شائع ہوئی