PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: AKBAR on June 03, 2021, 11:02:41 PM

Title: درخت لگانیوالے طالب علموں کو بیس اضافی نمبر دیئے جائینگے، زرتاج گل
Post by: AKBAR on June 03, 2021, 11:02:41 PM
درخت لگانیوالے طالب علموں کو  بیس اضافی نمبر دیئے جائینگے، زرتاج گل
راولپنڈی: و زیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے پانچ فلیگ شپ پروگرامز کی بناءپر اگلے انتخابات میں حصہ لے گی۔یکساں نصاب اور یونیفارم پر جلد عملدرآمد ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کو کامیاب بنانے کے لئے 20 درخت لگانے والے طالب علموں کو امتحانات میں بیس اضافی نمبرز دیئے جائیں گے۔
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار، وائس چانسلرڈاکٹر صائمہ حمید،نیشنل ووکیشن اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ایگزیکٹیوڈائریکٹر ناصر خان سمیت طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
 زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں میں خواتین کو ملکی ترقی میں لانا ہمیشہ ایک نعرہ رہا ہے مگروزیراعظم عمران خان کے وژن اور موجود ہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے زریعے خواتین کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے اس نعرے کو حقیقت میں بدل دیا ہے ۔ دریں اثناء عثمان ڈار نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت سو ارب روپے میں سے 25ارب خواتین کے لئے رکھے گئے ہیں اور اب تک ڈیڑھ ارب روپے خواتین میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
 انہوں نے بتایا کہ کورسز کی مد میں دیئے جانے والے اسکالرشپس میں مزید اضافہ کیا جائے گا ۔تقریب کے اختتام پر زرتاج گل وزیر اور عثمان ڈار نے یونیورسٹی طالبات کے کامیاب جوان ہنرمندپروگرام کے کورسز مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور انہیں روزگار شروع کرنے کے لئے چیک بھی دیئے۔