Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

Recent Posts

Pages: [1] 2 ... 10
1
Former head of Pashtunkhwa Students Organization Usman Kakar has passed away in Karachi

پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق سربراہ عثمان کاکڑ ، کراچی میں انتقال کرگئے
واضح رہے کہ تین روز قبل کوئٹہ میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوگئے تھے، ان کو برین ہیمبرج ہوا تھا۔
پارٹی رہنما عبدالرحیم کا بتانا تھا کہ عثمان کاکڑ کو سر پر چوٹ لگی ہے، جس کے باعث اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیاتھا۔
عثمان خان کاکڑ
عثمان خان کاکڑ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور بلوچستان کے منجھے ہوئے سیاست دان ہیں۔
21 جولائی 1961ء کو ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں پیدا ہونے والے عثمان کاکڑ نے معیشت میں ماسٹرز اور ایل ایل بی کر رکھا ہے۔
 دورِ طالب علمی سے سیاسی زندگی کا آغازکیا، 1977ء میں پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں شامل ہوئے
 اور تنظیم کے مرکزی اول سیکرٹری (سربراہ) کی حیثیت سے کام کیا۔
تعلیم مکمل کرنے کے بعد پشتونخوامیپ کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست شروع کی۔
2002ء بلوچستان اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑا لیکن کامیابی حاصل نہ کرسکے۔
 عثمان کاکڑ آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی کنوینئر اور پشتونخوا نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی مرکزی کنویننگ کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
2
وسیلہ تعلیم پروگرام میں فرسٹ اورسیکنڈ ایئر کو شامل کرنے کا فیصلہ
حکومت کاوسیلہ تعلیم پروگرام میں فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلباء کو شامل کرنے کا فیصلہ،
فرسٹ ایئر کے طالب علموں کو 3500 روپے اور سیکنڈ ایئر کے طالب علموں کو 4000 روپے سہ ماہی دیا جائے گا،
اس سلسلے میں ایچ ای ڈی نے اجلاس 24 جون کو طلب کرلیا ہے جس میں اس حکومتی فیصلے کی منظوری دی جائے گی۔
3
Punjab Education Department of Schools, E-Learning Program

محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے سرکاری سکولوں میں ای لرننگ پروگرام کےآغاز کا فیصلہ
 بتایا گیاہے کہ پہلے مرحلے میں ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں ای لرننگ کا آغاز کیا جائے گا۔
پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت مخیر حضرات سکولوں میں ای لرننگ کا سیٹ اپ لگا کر دیں گے۔
میرا سکول منصوبہ کے تحت لاہور کے تمام ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کو شامل کیا جائے گا۔
منصوبہ کے تحت ہر سکول اپنی الگ سے ایپ تیار کرے گا۔مذکورہ ایپلی کیشن پر نصاب اور رجسٹرڈ بچوں کا ڈیٹا دستیاب ہوگا۔
ایپلی کیشن پر اساتذہ آن لائن کلاسسز اور لیکچر دیں گے ۔ایپ کے زریعے طلباء کو تیاری کیلئے نوٹس، اسائنمنٹ اور رپورٹ کارڈ بھی فراہم کیےجائیں گے۔
ای لرننگ کیلئے تمام تر اخراجات مخیر حضرات اٹھائیں گے۔
4
In Punjab class one to 8th exam commencement
پنجاب پہلی سے آٹھویں کلاس تک کے امتحانات کا آغاز
لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا،
کورونا کے باعث پچاس فیصد بچوں کو ایک روز اور پچاس فیصد کا اگلے روز امتحان لیا جائے گا۔
امتحانات کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا اور بچوں کے نتائج کا اعلان 10 جولائی کو کیا جائے گا۔
امتحانات سخت ایس او پیز کے تحت لیے جائیں گے ۔
5
Dr. Shahid Munir takes over as Vice Chancellor of Sargodha University
ڈاکٹرشاہد منیرنے سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں
سرگودھا: پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی اضافی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
ڈاکٹر شاہد منیر یونیورسٹی آف جھنگ کے وائس چانسلر اور پنجاب یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے پروفیسر ہیں۔
6
Promotion in the employment of 16 Assistant Professors of Medical Colleges and Universities
میڈیکل کالجوں، یونیورسٹیوں کے سولہ اسسٹنٹ پروفیسروں کی ترقی
 محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے مختلف طبی شعبو ں کے 16 اسسٹنٹ پروفیسرز کو ترقی دےکر بطور ایسوسی ایٹ پروفیسرز (گریڈ 19) تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔
ڈرماٹالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز ذ ڈاکٹر عاطف شہزاد کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد شاہد سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور اور ڈاکٹر راحیل طاہر کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان،
یورالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز ڈاکٹر محمد فاروق سمز لاہور اور ڈاکٹر شمس الاسلام کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور، پیڈز سرجری کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز ڈاکٹر محمد افضل چلڈرن ہسپتال فیصل آباد اور ڈاکٹر عامر حنیف چلڈرن ہسپتال ملتان،
 ای این ٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز ڈاکٹر محمد نعیم کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد عاصم شفیق قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور، ڈاکٹر وسیم محمد فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور اور ڈاکٹر انیس الرحمان شیخ زاید میڈیکل کالج رحیم یار خان،
فارماکالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز ڈاکٹر اسد محمود ساہیوال میڈیکل کالج، ڈاکٹر خورشید انور قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور، ڈاکٹر سبین ارشادامیر الدین میڈیکل کالج لاہور اور ڈاکٹر گلپاش صغیر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور بیکٹیریا لوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ایوب انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور میں تعینات کی گئی ہیں ۔
7
Extreme heat wave in Punjab, parents demand closure of primary school
پنجاب میں گرمی کی شدید لہر،والدین کا پرائمری سکول بند کرنیکا مطالبہ
پنجاب میں شدید گرمی کے باعث والدین نے پرائمری سکول بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
 چھوٹے بچوں کی طبیعت خراب ہونے کی شکایات بڑھ گئیں مگر نجی سکول مالکان سکولوں کی اس شدید گرمی میں بندش کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
والدین نے بتایا کہ شہر میں اکثر سکول چھوٹے چھوٹے مکانوں اور پلازوں میں کھلے ہوئے ہیں پلازوں کے اندر کمرے اتنے چھوٹے ہوتے ہیں
اور باہر سے ہوا کا کوئی دخل نہیں ہوتا ۔ جبکہ نجی سکولوں کے مالکان کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل ہی فیس واؤچرز دیے گئے
تاکہ چھٹیوں سے قبل فیسوں کی وصولی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ادھر سرکاری سکولوں میں سہولتوں کی عدم فراہمی سے بھی صورتحال نازک رخ اختیار کر رہی ہے۔
8
Bait-ul-Mal will issue scholarships to deserving students of Sindh universities
بیت المال سندھ کی یونیورسٹیوں کے مستحق طالبعلموں کو وظائف جاری کریگا
منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ظہیر عباس کھوکھر نے کہا ہے
 کہ مستحق مگر ہونہار طالب علموں کو حائل مالی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے انہیں تعلیمی سفر پر رواں دواں رکھنے کے لیے قدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ سندھ کی5بڑی یونیورسٹیوں سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مفاہمتی یاد داشتوں کے تحت بیت المال سالانہ ہر یونیورسٹی کے50 مستحق پوسٹ گریجویٹ طالب علموں کو وظائف جاری کرے گا۔
9
Memorandum of Understanding signed between Jinnah Sindh Medical University's Institute of Family Medicine and Punk Pakistan Trust
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور پنک پاکستان ٹرسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف فیملی میڈیسن اور پنک پاکستان ٹرسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ،
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف فیملی میڈیسن اورپنک پاکستان ٹرسٹ کے درمیان 15 جون کوپاکستان کے سرکاری صحت کے مراکز میں نئی طرز پر بنیادی صحت کی سہولتیں مہیا کرنے کے مقصد سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
 ڈاکٹر زبیدہ قاضی اور پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے وائس چانسلر آفس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔
10
Karachi Board Forms submission date Extension of Matriculation Examination
کراچی میٹرک کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
 ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر سید شرف علی شاہ نے جماعت نہم و دہم سائنس وجنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2021کے جمع کرانے کی تاریخ میں آخری دفعہ 21جون سے30جون2021 تک توسیع کردی ہے،
بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں اور طلباء وطالبات سےکہا گیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے امتحانی فارم لیٹ فیس 2500روپے کے ساتھ لازمی جمع کرادیں۔
Pages: [1] 2 ... 10
PakSTUDY © 2006 - 2021 | All Rights Reserved.