Author Topic: پشاوریونیورسٹی میں بارود سے بھری گاڑی اطلاع سی سی پی اودیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ  (Read 1644 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پشاور یونیورسٹی میں ایک مشتبہ گاڑی داخل ہونے کی اطلاع پر کیمپس سیکیورٹی الرٹ

پشاور: پشاور یونیورسٹی میں ایک مشتبہ گاڑی داخل ہونے کی اطلاع پر کیمپس سیکیورٹی الرٹ کردی گئی جبکہ گاڑی کی تلاش جاری ہے ۔ آج صبح گیارہ بجے کے قریب کالے رنگ کی ایک مشتبہ ٹورڈی مو ٹرکار پشاور یونیورسٹی میں داخل ہو گئی جس کے تلاش کے لیے کیمپس پولیس نے سیکیورٹی سخت کرکے سرچ آپریشن شروع کیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری طور پر کیمپس کے تمام شعبہ جات سے طالب علموں اور اسٹاف کو نکلنے کا حکم دیا جبکہ ہاسٹلوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔ مشتبہ گاڑی کے داخل ہونے کی اطلاع کے بعد ایم کام کا ایک پرچہ بھی منسوخ کیا گیا.

 عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پولیس نےایک مشتبہ گاڑی پر فائرنگ بھی کی ہے تاہم گاڑی نکلنے میں کا میاب ہوگئی ہے جبکہ پولیس نے فائرنگ کے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیاہے۔ کیمپس پولیس تھا نہ کے قریب ایک راہ گیر کو پولیس حراست میں لے لیا تاہم تفتیش پر معلوم ہوا کہ وہ ایک پروفیسر کا بھانجا تھا جسے بعد میں رہا کیا گیا، آخری اطلاعات تک پشاور یونیورسٹی میں سرچ آپریشن جا ری تھا۔
      شکریہ اے آر وائی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پشاوریونیورسٹی میں بارود سے بھری گاڑی اطلاع  سی سی پی اودیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ پہنچ گئے

پشاور(شہزاد محمود)یونیورسٹی آف پشاور میں بارود سے بھری ایک گاڑی داخل ہونے کی اطلاع کے بعد یونیورسٹی کے اطراف میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے ۔پشاور بھر میں بھی سیکورٹی سخت کرکے چیکنگ کی جارہی ہے۔

سی سی پی او صفعت اللہ غیور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ پشاور یونیورسٹی پہنچ گئے ہیں اور یونیورسٹی کے اندر اور باہر گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

بم ڈسپازل اسکواڈ کا عملہ بھی پولیس کے ہمراہ گاڑیوں کی چیکنگ کررہاہے۔پولیس کے مطابق کچھ مشتبہ دہشت گردوں سے یہ معلومات ملی ہیں کہ کچھ شرپسند عناصر پشاور میں کارروائی کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"