مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ جامشورو میں ماہر تعلیم پروفیسر پری شان خٹک کے انتقال پر تعزیتی اجلاس منعقد
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں اسکالر و ماہر تعلیم پروفیسر پری شان خٹک کے انتقال پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالقدیر خان راجپوت‘ رجسٹرار ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی‘ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رفیق ابڑو اور دیگر شعبوں کے سربراہان نے پروفیسر پری شان خٹک کی تعلیم کے لیے کی گئی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
شکریہ جنگ