LibraryMCQSSindh StudyFG StudyPunjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا اجلاس، مختلف کمیٹیوں کی تشکیل

Offline AKBAR

  • *****
  • 4491
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا اجلاس، مختلف کمیٹیوں کی تشکیل
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کا اجلاس عوامی کالونی میں منعقد ہوا جس میں کراچی بھر سے علمائے کرام، سینئر برادران ، مرکزی تعلیمی سیکرٹری برادر دانش علی اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں سال بھر میں ہونے والے پروگرامز اور تنظیمی پالیسیز پر اہم فیصلے کیے گئے اور خصوصاً محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور مجالس، عزاداری اور عزاداروں کا تحفظ کرے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو کہ محرم الحرام میں مجالس کی سیکورٹی کریں گی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی یس او کراچی ڈویژن کے صدر برادر رضا عابدی نے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے اعلان کردہ سال وحدت اسلامی کی روشنی میں اس سال کو سال وحدت و تحقیق جبکہ محرم الحرام کو پیام وحدت کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا، جنرل سیکرٹری برادر قاسم علی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں بین الاقوامی سازش کے تحت مخصوص قسم کے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں تاکہ دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی امریکا کی نام نہاد امن فوج کو اتارا جائے۔


شکریہ روزنامہ جنگ


 

PakSTUDY © 2006 - 2021 | All Rights Reserved.