Author Topic: اسرائیل امت مسلمہ کیلئے زہرآلود خنجر کی مانند ہے، جعفریہ اسٹوڈنٹس  (Read 2465 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

اسرائیل امت مسلمہ کیلئے زہرآلود خنجر کی مانند ہے، جعفریہ اسٹوڈنٹس   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت کراچی میں بھی ”یوم مردہ باد اسرائیل“ بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ کراچی ڈویژن کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے باہر ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حسنین جعفری، ڈویژنل صدر حسین کاظمی اور جنرل سیکرٹری مصطفٰے حیدر نے کہا کہ اسرائیل کا وجود امت مسلمہ کیلئے زہر آلود خنجر کی مانند ہے۔ 14مئی وہ المناک دن ہے جب صہیونیوں نے امریکا و برطانیہ کی مدد سے فلسطین پر ناجائز قبضہ کیا اور گزشتہ کئی دہائیوں سے فلسطینی سرزمین پر اپنا تسلط قائم رکھے ہوئے ہے۔ فلسطینی عوام پر اسرائیل کے مظالم کی داستان انتہائی لرزہ خیز ہے۔ آئے دن وہاں بے گناہ مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی تاریخیں رقم ہورہی ہیں۔ غزہ کے علاقے میں غذائی اشیاء گیس، بجلی، پانی، ایندھن حتیٰ کہ ادویات کی فراہمی تک پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کی دردناک صورتحال پر امت مسلمہ لہو کے آنسو رو رہی ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ مسلمان حکمران خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔ ان کی سستی اور لاپروائی نے امت مسلمہ کو یہ دن دکھایا ہے۔ اگر وہ ابتدا میں ہی بیداری کا ثبوت دیتے تو آج مظلوم فلسطینی بھی آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہوتے۔ اب جبکہ اسرائیل بیت المقدس میں اپنے قیام کی سالگرہ منارہا ہے۔ عالمی نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار رہنماؤں کی شرکت فلسطینیوں کی مظلومیت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔



شکریہ روزنامہ جنگ