Author Topic: جامعہ اردو میں جعلی داخلوں کی منسوخی پر عملدرآمد کیا جائے، جمعیت  (Read 2569 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

جامعہ اردو میں جعلی داخلوں کی منسوخی پر عملدرآمد کیا جائے، جمعیت
   
کراچی (پ ر) 2004 سے 2008ء تک وفاقی جامعہ اردو میں 400 جعلی داخلوں کا انکشاف کئی عرصہ پہلے ہوا تھا۔ جس کا جائزہ لینے کیلئے جامعہ کی انتظامیہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی کمیٹی نے ایک ماہ پہلے ثابت ہو جانے والے 44 جعلی داخلوں کی منسوخی کا اعلان کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق 2007ء سیشن کیلئے ان 44 طلبا و طالبات نے کراچی انٹر بورڈ کی جعلی مارک شیٹس پر داخلے حاصل کئے تھے۔ تمام طالب علموں نے کلیہ سائنس میں داخلہ لیا تھا۔ کمیٹی نے تمام داخلوں کی تصدیق کیلئے امیدواروں کی تعلیمی دستاویزات اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کو بھیجی تھیں جس پر 44 جعلی داخلوں کا انکشاف ہوا تھا، جن میں سے بیشتر مارک شیٹس جعلی تھیں جب کہ چند مارک شیٹس پر نمبر تبدیل کئے گئے تھے۔ داخلوں کی تصدیق کے بعد سابق انچارج وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کمال الدین نے جعلی کی منسوخی کا فیصلہ اور باقاعدہ اعلان بھی کیا تھا۔ تاہم اندرونی و بیرونی سیاسی دباؤ کی وجہ سے تاحال کمیٹی نے داخلے منسوخ کرنے کا نوٹس جاری نہیں کیا۔ ناظم جامعہ مطالبہ کیا ہے کہ ثابت ہو جانے والی جعلی داخلوں کو فی الفور منسوخ کر دیا جائے اور باقی داخلوں کی بھی فوری جانچ پڑتال کر کے تعلیمی ماحول اور معیار کو بہتر بنایا جائے۔


شکریہ روزنامہ جنگ