Author Topic: جامعہ پنجاب میں فی الفور تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں، جمعیت  (Read 2388 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male
جامعہ پنجاب میں فی الفور تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں، جمعیت   
لاہور :اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے ناظم رانا زاہد نوید نے یونیورسٹی کی جبراً بندش کو تعلیم دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فی الفور یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کے کھلتے ہی طلبہ ہر صورت کتاب میلے کا انعقاد کریں گے اور انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ٹی سی ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میلہ ایک تعلیم دوست اور مثبت سرگرمی ہے اور علم کی یہ تین روزہ بستی طلبہ کی علمی پیاس بجھانے کے لئے قائم کی جاتی ہے اور کتاب میلہ جامعہ پنجاب کی پہچان بن چکا ہے۔
شکریہ روزنامہ جنگ