Author Topic: غیر ملکی طلبا کے لیے امریکی یونیورسٹیوں کا تعارفی پروگرام: اورین ٹیشن  (Read 2496 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

غیر ملکی طلبا کے لیے امریکی یونیورسٹیوں کا تعارفی پروگرام: اورین ٹیشن

امریکہ آنے والے غیر ملکی طلبا کو جن مراحل کا سامنا کرنا پڑتاہے، ان کے بارے میں ہم آپ کو اکثر اپنے  ہفتہ پروگرام  کیمپس میں رپوٹیں دکھاتے رہتے ہیں۔  غیر ملکی طلبا کے مسائل   کے حوالے سے یونیورسٹی کیاکردار ادا کرتی ہے اور  طلبا کی کیسے مدد کرتی ہے؟
 
 اس سلسلے میں ہم نے بات کی  کچھ نئے طالب علموں اور یونیورسٹی کے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس  ایڈوائزر ز سے ۔  جارج میسن یونیورسٹی ہر تعلیمی سیمسٹر  کے آغاز میں    اورین ٹیشن سیشنز کا  انعقاد کرتی ہے، جن کا مقصد طلبا کو ایک نئے ماحول میں گھلنے ملنے میں مدد کرنا  اور ہر اس سوال کا جواب دینے میں مدد ملتی ہے  جو طلبا کے ذہن میں  آسکتے ہیں۔

جارج میسنر یونیورسٹی کی  انٹرنیشنل  اسٹوڈنٹس  ایڈوائزر ایر موفٹ  کا کہنا ہے کہ نئے آنے والے طلبا کو تقریباً ہر وہ مشکل پیش  آتی ہے جو آپ سوچ سکتے ہیں۔طلبا کی زندگی کا پورا نظام تبدیل ہو جاتا ہے ۔ وہ نہ صرف جسمانی تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں، بلکہ انھیں ذہنی طور پر ایک نئے نظام میں ہم آہنگ ہونے کی تگ و دو کرنا پڑتی ہے۔ زندگی کی بنیادی چیزیں جیسے  غذا، سونے کے اوقات، لوگوں سے میل ملاقات حتیٰ کہ کھانا کہاں سے ملے گا اور ایک مختلف کرنسی کو کیسے استعمال کرنا ہے، روز مرہ کے کام جن پر ہم غور نہیں  کرتے ، اس جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ  امریکہ میں ہر چیز کا ایک الگ سسٹم ہے  جسے  امیگریشن کا سسٹم، بنکنگ  کا سسٹم اور تعلیمی  نظام، جن کے اپنے  اصول و ضوابط ہیں۔  ان  تمام کو سمجھنا پڑتا ہے   اور ان کے بارے میں بھی معلومات طلبا کو  فراہم کی جاتی ہیں۔

طلبا کو امریکن ٹیکس  سسٹم اور دوران پڑھائی ملازمت کے بارے میں بھی قانونی معلومات دی جاتی ہیں۔غیرملکی طلبا اور مقامی طلبا میں بہت فرق ہے ، ایک چھوٹی سی چیز  جو مقامی طالب علم کے لیے معمول کی بات ہے غیر ملکی طالب علم کے لیے  بہت بڑی مشکل کا سبب بن سکتی ہے۔

یونیو رسٹی کا اپنا ایک ویلکم سنٹر  ہے جو طلبا کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا ہے اور ان تمام مسائل بارے طلبا کی رہنمائی کرتا ہے۔ یہاں طلبا  دوسرے طلبا  سے  بھی ملتے ہیں  اور یونیورسٹی کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

جارج میسن  یونیو رسٹی کی انٹرنیشنل  سٹوڈنٹ آفس کی ڈائریکٹر  جوڈتھ گرین کا کہنا ہے کہ  ان تمام مشکلات کے باوجود غیر ملکی طلبا امریکی تعلیمی اداروں کے سب سے لائق اور بہترین  طلبا میں شمار کیےجاتے ہیں۔
شکریہ واس اف امریکہ