Author Topic: سندھ زرعی یونیورسٹی: 60 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور  (Read 2098 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

سندھ زرعی یونیورسٹی: 60 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور
   
ٹنڈو جام (نامہ نگار) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں ساٹھ کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کی سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ اختیاری ادارے سنڈیکیٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کئے گئے 60 کروڑ 51 لاکھ 40 ہزار روپے کا غیر ترقیاتی اخراجات کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔ جبکہ زیڈ اے بھٹو زرعی کالج ڈوکری کے لئے سال 2007-08 کی چار کروڑ 20 لاکھ 42 ہزار روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی جبکہ سال 2008-09 کے لئے پانچ کروڑ 90 لاکھ 63 ہزار روپے کا بجٹ منظور کیا گیا۔ اجلاس میں زیڈ اے بھٹو زرعی کالج ڈوکری کے لئے لفظ شہید کا اضافہ کیا گیا۔ اس طرح سینیٹ کے اجلاس میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر بشیر احمد شیخ نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی زراعت کی ترقی، زرعی تحقیق اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے افرادی قوت کو تربیت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اصولوں کے تحت دنیا کی کاروباری ضرورتوں کے مطابق ہمیں اپنی پالیسیاں بنانا ہوں گی۔ زرعی یونیورسٹی 27 مختلف موضوعات پر کام کررہی ہے جس میں کھانے پینے کی اشیاء کی ضمانت کے ساتھ وٹرنری کے شعبے میں دودھ اور گوشت کی پیداوار کے اضافے کے حوالے سے تحقیق ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں آم کی پیداوار اور آم کو درپیش خطرناک بیماریوں کی روک تھام کے لئے تحقیق اور باغبانی کے مد میں 6.6 ملین روپے کے منصوبے چل رہے ہیں۔


شکریہ روزنامہ جنگ