Author Topic: انٹر کالجز میں تعلیمی ماحول بہتر بنایا جائےاسلامی جمعیت طلبہ کراچی  (Read 1600 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

انٹر کالجز میں تعلیمی ماحول بہتر بنایا جائےاسلامی جمعیت طلبہ کراچی

کراچی (وقائع نگار) اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم سمیع اللہ حسینی نے کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر انٹر کالجز میں تعلیمی ماحول کو بہتر کیا جائے تاکہ نئے آنے والے طلباءبہتر طور پر علم کی روشنی سے منور ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک کے تمام کامیاب طلبہ کے داخلوں کو یقینی بنانے کے لیے انٹر کالجز میں داخلہ سیٹیں بڑھائی جائیں۔ انٹر کالجز میں مناسب سہولیات کی عدم فراہمی اور کلاسز کے تسلسل میں فقدان کے باعث سرکاری تعلیمی اداروں پر طلباءکا اعتماد ختم ہورہا ہے اور وہ کوچنگ سینٹرز اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا رخ کررہے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری کالجز میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے‘ اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری کالجز پر طلبہ کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
شکریہ جسارت