Author Topic: جامعہ کراچی امتحانی نظام کی بہتری کیلئے ڈائریکٹوریٹ امتحانات کے قیام کا فیصلہ  (Read 1239 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی امتحانی نظام کی بہتری کیلئے ڈائریکٹوریٹ امتحانات کے قیام کا فیصلہ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے جامعہ کراچی کے امتحانی نظام کو فرسودہ قرار دیتے ہوئے انقلابی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شعبہ امتحانات کی جگہ ڈائریکٹوریٹ آف ایگزامینیشن قائم کیا جا رہا ہے۔ ناظم اور نائب ناظم امتحانات کی جگہ ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز مقرر کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر مشیر امتحانات ڈاکٹر ناصر خان بھی موجود تھے۔ پیرزادہ قاسم نے بتایا کہ فوری طور پر ڈگری کے ضمنی امتحانات بحال کر دیئے گئے ہیں جبکہ امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے لئے ڈیٹا بینک بنایا جا رہا ہے اور نادرا کی مدد سے ایڈمٹ اور انرولمنٹ کارڈ جاری کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے تاکہ امیدوار کی جگہ کوئی اور امتحان نہ دے سکے۔ مشیر امور امتحانات ڈاکٹر ناصر خان نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ایگزامینیشن، سمسٹر سیل، انرولمنٹ / رجسٹریشن اور الحاق پر مشتمل ہوگا جس کے تحت امتحانی فارم اور فیس آن لائن جمع کی جا سکے گی جبکہ جامعہ کراچی اپنا علیحدہ امتحانی ہال بھی تیار کرا رہا ہے جہاں 5 ہزار سے زائد امیدوار امتحان دے سکیں گے۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر نے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی یعقوب بزنجو کو جعلی ڈگری دینے والے ملازمین کے خلاف تحقیقات جاری ہے، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیں گے اور ان کے نام سے پریس کو آگاہ کیا جائے گا۔
شکریہ جنگ