Author Topic: سندھ یونیورسٹی جامشورو: طلبا پر پولیس کا لاٹھی چارج،4زخمی  (Read 1763 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
سندھ یونیورسٹی جامشورو: طلبا پر پولیس کا لاٹھی چارج،4زخمی

جامشورو ... سندھ یونی ورسٹی جامشورو میں ایک سیاسی طلبہ تنظیم کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس کے لاٹھی چارج،شیلنگ اور فائرنگ کے دوران 4 طالب علم زخمی ہوگئے۔جس کے بعد یونیورسٹی کے حالات کشیدہ ہیں اور بھاری پولیس نفری نے تمام طلبہ ہوسٹلز کے گھیرے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل مہران یونی ورسٹی جامشورو میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے دوران ایک طالب علم جاں بحق ہوا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک طلبہ تنظیم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس پر بھاری پولیس نفری پہنچ گئی اور طلبہ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کے علاوہ آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں 4 طالب علم زخمی ہوگئے جبکہ تین طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔مشتعل طلبہ نے پولیس چوکی پر توڑپھوڑ کی اور موٹرسائیکل سمیت فرنیچرکوآگ لگادی۔واقعے کے بعد سندھ یونی ورسٹی میں حالات کشیدہ ہیں اور بھاری پولیس نفری نے تمام طلبہ ہوسٹلز کو گھیرے میں لے لیاہے۔
شکریہ جنگ