Author Topic: یوم القدس کے موقع پر متعدد شہروں میں ریلیوں کا انعقاد  (Read 1571 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
یوم القدس کے موقع پر متعدد شہروں میں ریلیوں کا انعقاد
   
حیدرآباد/ سکھر/ خیرپور (بیورو رپورٹ/نامہ نگاران) یوم القدس کے موقع پر متعدد شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، اس موقع پر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کی دہشت گردی کا مقابلہ کریں،

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد جماعت اسلامی‘شیعہ علماء کونسل‘امامیہ آرگنائزیشن‘اصغریہ آرگنائزیشن ‘ جعفریہ الائنس پاکستان ‘ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطین میں اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف قدم گاہ مولا علی اور دیگر علاقوں سے یوم القدس ریلیاں نکالی گئیں۔ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء نے حیدر چوک اور شاہراہ میراں محمد شاہ پر دھرنا دیا۔

سکھرشیعہ ایکشن کمیٹی ، شیعہ علماء کونسل،امامیہ،اصغریہ اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے یوم القدس کے حوالے سے اسرائیل مردہ باد ریلی حیدری مسجد پرانا سکھر سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچی۔جس سے مولانا سید محمد عالم شاہ موسوی، مولانا علی بخش سجادی، مولانا محمد شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

خیرپور شیعہ علماء کونسل جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت علامہ سید ارشاد حسین نقوی، مولانا مظہر عباس، سید اسد اقبال زیدی، محمد علی چانڈیو اور غضنفر عباس جتوئی کررہے تھے۔ ریلی کے قائدین نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک متحد ہو کر اسرائیل کی دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔لاڑکانہ مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت مولانا ریاض حسین الحسینی،مولانا مشتاق حسین مشہدی،مولانا محمد باقر نجفی اور دیگر کررہے تھے۔

عمرکوٹ تنظیم جعفریہ کی جانب سے سید اشتیاق حسین شاہ اور آغا عبدالجبار کی قیادت میں یوم بیت القدس منایاگیا اور امام بارگاہ عزا خانہ ابو طالب سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔
شکریہ جنگ