Author Topic: گومل یونیورسٹی کے وزیرستان کمیپس کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے۔ وائس چانسلر  (Read 2373 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
گومل یونیورسٹی کے وزیرستان کمیپس کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے۔ وائس چانسلر

ڈیرہ اسماعیل خان ( نامہ نگار ) گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد فرید خان نے کہا ہے کہ ہماری قوم کو نیک’ باکردار’ مثالی اور اعلیٰ اسلامی اقدار سے واقف ماؤں کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یونیورسٹی میں ”قبائلی علاقہ جات میں خواتین کی تعلیم” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب کی صدارت ڈاکٹر حسن خان وزیری نے کی جبکہ وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر مشتاق وزیر’ مولانا عبدالعلی وزیر’ دامان سول سوسائٹی نیٹ ورک کے کوآرڈینیٹر عبدالغفور’ وینسم کالج طالبات کی پرنسپل طاہرہ جبین’ صحافی اسلم اعوان’ ایس ایس پی سعید وزیر’ ڈاکٹر حسن خان باچا’ مہوش صبین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں علم کی بڑی اہمیت ہے موجودہ حالات میں عورتوں کی تعلیم اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ اگر ایک عورت تعلیم یافتہ ہو گی اور اسلامی و عصری تعلیمات سے واقف   ہو گی تو اس کی گود میں پرورش پانے والی اولاد اسلام اور پاکستان کی سربلندی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی اس خطے میں علم کی شمع روشن کئے ہوئے ہے۔

گورنر سرحد اویس احمد غنی صوبہ سرحد میں علم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ان کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے گومل یونیورسٹی کے وزیرستان کیمپس کے قیام کا منصوبہ منظوری کے آخری مراحل میں ہے تاکہ قبائلی علاقہ میں پہاڑوں پر موجود قبائلیوں کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم سے روشناس ہو کر اسلام اور پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن کا پیغام دیتے ہیں قبائلی پرامن لوگ ہیں ڈیرہ اسماعیل خان کی بدامنی پر ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے گومل یونیورسٹی کیلئے ایک ارب چالیس کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس خطے میں زرعی یونیورسٹی’ یونیورسٹی آف فارماسوٹیکل سائنسز کا قیام اور گومل یونیورسٹی کو پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی بنا کر دم لوں گا۔
شکریہvofp.pk