Author Topic: آئندہ برس گومل یورنیورسٹی میں ڈیرھ ارب کے منصوبے شروع کئے جائیں گے  (Read 3052 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
آئندہ برس گومل یورنیورسٹی میں ڈیرھ ارب کے منصوبے شروع کئے جائیں گے

Gomal University ۔ گومل یونیورسٹی کو ملک کی مثالی یونیورسٹی بنائیں گے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران 70کروڑ روپے کے پراجیکٹ منظور ہوئے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے آئے ہوئے صحافیوں کے ایک وفد سے کیا ۔

وفد میں آج ٹی وی اسلام آباد سے کاشف رحمن کاشف، آئی این پی اسلام آباد سے چیف نیوز ایڈیٹر نصیر احمد قریشی، سماء ٹی وی کے پروڈیوسر عبدالمقیت، آن لائن نیوز ایجنسی اسلام آباد سے سب ایڈیٹر نعمان جاوید، اوصاف اسلام آباد کے سب ایڈیٹر آصف کامران،اے پی پی اسلام آباد کے خلیل احمد، آئی این پی اسلام آباد کے خالد محمود اور ڈیرہ پریس کلب کے پریس سیکرٹری محمد ریحان بھی شامل تھے ۔اس موقع پر گومل یونیورسٹی کے پبلک ریلیشن آفیسر محمد فضل الرحمن بھی موجود تھے ۔

وائس چانسلر نے کہا کہ وزیرستان کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے وزیرستان میں گومل یونیورسٹی کا  کیمپس تعمیر کیا جائیگا ۔ جس سے علاقے میں سرمایہ کاری ہوگی۔  لوگوں کے ذہن تبدیل ہونگے ۔علاقہ میں خوشحالی آئیگی۔اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک بیشمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوا۔ وقت ضائع کرنے پر یقین نہیں رکھتے ۔ کسی دھمکیوں اور سازشوں کی پرواہ کئے بغیر کام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال تک گومل یونیورسٹی میں ایک ارب پچاس کروڑ روپے کے ترقیاتی کام شروع کر دئے جائیں گے۔ گومل یونیورسٹی میں نئے ہسپتال کی تعمیر سے لوگوں اور طلباء کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔

گومل یونیورسٹی کی چار دیواری کی تعمیر سے یونیورسٹی طلباء کیلئے محفوظ ہو جائیگی۔ اس سے قبل گومل یونیورسٹی کے پبلسٹی آفیسر محمد فضل الرحمن نے صحافیوں کو گومل یونیورسٹی کے مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کا دورہ کرایا اور ان کو بریفنگ دی۔
شکریہvofp.pk