Author Topic: تعلیمی اداروں میں یوم حسین کے انعقاد کی اجازت دی جائے‘ آئی ایس او  (Read 2268 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male


تعلیمی اداروں میں یوم حسین کے انعقاد کی اجازت دی جائے‘ آئی ایس او   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے اپیل کی ہے کہ جامعہ کراچی اور دیگر تعلیمی اداروں میں یوم حسین رضی الله عنہ کو روکنے کی سازشوں کا نوٹس لیں اور ماضی کی طرح تعلیمی اداروں میں یوم حسین کے انعقاد کی اجازت دی جائے۔ ہفتہ کو ڈویژنل صدر رضا عابدی‘ جنرل سیکریٹری قاسم علی اور نائب صدر زاہد حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں امن و امان اور انتخابات کے نام پر بعض عناصر یوم حسین کے انعقاد میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او ماہ محرم الحرام کو آیت الله سیدعلی خامنہ ای کے احکامات کی روشنی میں ”پیام وحدت“ کے طور پر منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول الله ﷺ سیدالشہداء امام حسین رضی الله عنہ نے 1400 سال قبل سرزمین کربلا میں مقدس جانوں کا نذرانہ دیکر دین اسلام کو رہتی دنیا تک محفوظ کردیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ”پیغام وحدت مہم“ کے تحت تعلیمی اداروں میں ”یوم حسین“ کے اجتماعات کا انعقاد‘ علاقائی سطح پر شہر بھر میں فکری اجتماعات، مجالس‘ اعمال ہائے شب عاشور‘ دوران جلوس نماز کا انعقاد‘ حقیقی پیغام کربلا کی تبلیغ و ترویج کیلئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ماتمی دستہ جلوس اور مجالس عزاء میں پیغام کربلا کی تبلیغ میں مصروف عمل رہے گا تو امامیہ اسکاؤٹس کے نوجوان مختلف مجالس اور جلوس ہائے عزا کی حفاظت کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ 



شکریہ روزنامہ جنگ