Author Topic: ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے  (Read 2593 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male


ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے
اسلام آباد: اسرائیل کے قیام کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے اسلام آباد میں امریکہ مردہ باد ریلی نکالی۔ احتجاجی ریلی جی سکس ٹو سے شروع ہو کر آبپارہ چوک پر ختم ہوئی۔ ریلی میں طلباء اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اپنے اندر اتحاد پید کرے تا کہ طاغوتی طاقتوں کو شکست دی جا سکے۔ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے یہودی مظالم پر کراچی پریس کلب میں خصوصی دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی فلم جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سابق طلباء نے تیار کی تھی۔ فلم میں فلسطینیوں پر یہودی مظام کی بھرپور منظر کشی کی گئی۔ طلبہ نے فلسطینی لبریشن موومنٹ کے نام سے تنظیم کے قیام کا اعلان بھی کیا جس کا مقصد دنیا بھر میں یہودی مظالم کو اجاگر کرنا اور فلسطینیوں کے لئے سیاسی حمایت حاصل کرنا ہے۔ حیدرآباد پریس کلب میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا میں ظلم و زیادتی کا سرچشمہ امریکہ اور اسرائیل ہے۔




شکریہ آج ٹی وی