Author Topic: جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیموں کے تصادم کی سازش کی جا رہی ہے، جمعیت  (Read 1880 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیموں کے تصادم کی سازش کی جا رہی ہے، جمعیت
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی یونٹ کے ناظم فرقان حسین انصاری نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کی سازش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ، جامعہ کراچی کے جنرل سیکریٹری نعمان احمد برنی اورایڈمن انچارج بلال مجتبیٰ خان بھی موجود تھے ۔فرقان حسین نے کہا کہ جامعہ کراچی میں”ہفتہٴ طلبا“ کا انعقاد ہر سیشن کے دوسرے سمسٹر میں کیا جاتا ہے اور اس ضمن میں ایک ضابطہٴ اخلاق کا بھی اجراء کیا گیا ہے جس میں کسی بھی قسم کے سیاسی پروگرام کو منعقد کرنے اور بیک وقت دو پروگرام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔اسی ضابطہٴ اخلاق کے تحت انتظامیہ ، شعبہ جات اور طلبہ تنظیمیں مختلف پروگرام کا انعقاد کرتی ہیں۔رواں سیشن میں بھی ہفتہٴ طلباء کا اعلان 15/اگست سے 20/اگست کیلئے کیا گیا جس کے بعد طلبہ تنظیموں نے اپنے اپنے پروگرام کا شیڈول انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔بعد ازاں ایک طلبہ تنظیم کی جانب سے ہفتہٴ طلباء ہی کے دوران ایک سیاسی پروگرام ”وہائٹ ڈے“ کے نام سے 19/اگست کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا جسے ایک سیاسی تنظیم کے سربراہ کی سالگرہ کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ ہفتہ طلبہ شروع ہونے سے قبل شعبہ با ئیوٹیکنا لو جی کو 19 تا20 ”فریڈم میلے “کی اجازت دی جاچکی تھی لہذا نہ صرف مذکورہ متنازع پروگرام کو منعقد کرنے کی اجازت بھی فراہم کردی گئی بلکہ بیک وقت 2 پروگراموں کی بھی منظوری دے دی گئی جو کہ جامعہ کراچی کے حالات کو خراب کرنے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اس ”وہائٹ ڈے“ کے انعقاد کے نتیجے میں 13/ستمبر کو جامعہ کراچی کے چار معصوم طالبعلم جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں طلبہ یونین کے انتخابات بھی منعقد ہونے جا رہے ہیں لہٰذا جامعہ کراچی کے پُر امن حالات کو خراب کرنے اور طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کی یہ سازش یونین انتخابات کو سبوتاژ کرنے کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے شیخ الجامعہ سے مطالبہ کیا کہ جامعہ کے حالات کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے کردار ادا کریں۔
............




شکریہ آج نیوز