Author Topic: اسلام آباد:بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبات کا احتجاج جاری  (Read 2008 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


اسلام آباد:بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبات کا احتجاج جاری

اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبات کا ہاسٹل میں ناکافی سہولیات کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی سیکڑوں طالبات نے آج کیمپس سے باہر نکل کر احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ طالبات کے احتجاج کے پیش نظر یونیورسٹی کے مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

طالبات کا موقف ہے کہ انتظامیہ نے احتجاج کرنے والی طالبات کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپس اساتذہ مقامی طالبات سے ہاسٹل میں مقیم طالبات کے خلاف زبردستی تحریری بیانات لے رہے ہیں۔ طالبات کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ طالبات ہاسٹل میں گنجائش سے زیادہ طالبات کو داخلہ دینے، فیسوں میں اضافہ، ناقص خوراک کی فراہمی کے خلاف گزشتہ روز سے احتجاج کررہی ہیں۔
      




شکریہ آج نیوز