Author Topic: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی القدس ریلی، ہزاروں ا فراد کی شرکت  (Read 1814 times)

Offline عادل

  • Sr. Member
  • ****
  • Posts: 444
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی القدس ریلی، ہزاروں ا فراد کی شرکت
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر برادر عارف قنبری نے کہاہے کہ ہم القدس کی آزادی کے لیے اسرائیل کیساتھ ہولناک جنگ کے لیے تیار ہیں، و ہ جمعہ کو نمائش سے ریگل چوک تک نکالی گئی القدس ریلی کے اختتام پر ہزاروں شرکا سے خطاب کررہے تھے۔ ریلی میں سینیٹر عباس کمیلی، مولانا صلاح الدین، مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا اصغر شہیدی، مولانا حیدر عباس عابدی، مولانا شہنشاہ حسین نقوی، مولاناقرة العین، مولانا منور نقوی، مولانا آفتاب حیدر جعفری، معرا ج الہدیٰ صدیقی، علامہ فرقان حیدر عابدی اور د یگر نے بھی خطاب کیا۔ برادر عارف قنبری نے کہاکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اسرائیل ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اسرائیل کے خلاف ہونی چاہئے اگر دنیا کو دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو پھر اس کا واحد راستہ اسرائیل کا صفحہٴ ہستی سے نابود ہونا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات شرمناک ہے کہ دنیا بھر میں ایک ارب مسلمان موجود ہیں لیکن مسلمانوں کا قبلہ اول یہودیوں کے قبضے میں ہے مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کی شرمناک حالت زار کی ذمہ دار مسلم عو ام پر مسلط وہ حکمراں ہیں جو اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے امریکا کی غلامی پر ہمیشہ آمادہ رہتے ہیں حکمر اں اقتدار کا دوام عوام کی خدمت میں نہیں بلکہ امریکی آشیرباد میں سمجھتے ہیں۔ دیگر مقررین نے کہا کہ امام خمینینے فرمایا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان محض ایک ایک بالٹی اسرائیل پر ڈالیں تو اسرائیل نابود ہوجائیگا لیکن افسوس کہ استعمار کی سازش کے نتیجے میں مسلمان تفرقہ میں پڑگئے اور نتیجے میں ان کی طاقت تقسیم ہوگئی اور اس کا فائدہ دشمنان اسلام نے اٹھایا آج بھی اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو قبلہٴ اول کو صیہونی شکنجے سے آزاد کرا یا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی شکست کا دور شروع ہوگیا ہے حزب اللہ کے ہاتھوں اسرائیل کی یکے بعد دیگرے ہونے والی شکستوں نے اسرائیل کی ناقابل شکست فوج کا بھرم پارہ پارہ کردیا آج اسرائیل پر خوف طاری ہے وہ حماس اور حزب اللہ کے نوجوانوں سے خوفزدہ ہے۔ ریلی میں دیگر ملی تنظیموں آئی او، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ، جعفریہ الائنس، شیعہ ایکشن کمیٹی، اصغریہ آرگنائزیشن، بو تراب اسکاؤٹس، پیام ولایت فاؤنڈیشن، دستہٴ استقبال امام زمانہ، ناصران امام فاؤنڈیشن اور دیگر تنظیموں نے خصوصی نمائندگی کی۔




شکریہ جنگ
VIST LARGETS EDUCATIONAL  WEB OF Pakistan www.pakstudy.com
Pak Study