Author Topic: طلبا ایکشن کمیٹی کی جامعہ بلوچستان میں کرپشن کیخلاف احتجاجی ریلی  (Read 886 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلبا ایکشن کمیٹی کی جامعہ بلوچستان میں کرپشن کیخلاف احتجاجی ریلی
کوئٹہ: طلباء ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام بلوچستان یونیورسٹی میں رہنماؤں کی گرفتاری اور اظہار رائے ، مثبت تعلیمی سیاسی گرمیوں پر پابندی اور یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے خلاف کوئٹہ پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی
 شرکاء نے مختلف شاہراہوں پر گشت کیا اورمختلف نعرے لگائے بعدازا ں ریلی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی جس سےسید زبیر شاہ آغا، پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید عبدالقادر آغا، کبیر افغان، اختیار احمد، نعیم اللہ جیلانی، ندا سنگر، سخی داد کاکڑ، ایمل خان اور محمد دین نے خطاب کرتے ہوئےکہا
 کہ گزشتہ روزطلباء تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں وائس چانسلر کی ایماء پر سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ کر کے ڈاکٹر اصغر حریری، حافظ سعید انور اور نذیر شمشیری کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف غیر قانونی مقدمات قائم کر کے یونیورسٹی میں ہزاروں طلباء وطالبات ، اساتذہ اور ملازمین کو یہ پیغام دیا کہ کسی کوبھی اپنے جائز سیاسی اورتعلیمی حق کیلئے آوازبلند کرنے کی اجاز ت نہیں ادارے ایک قید خانے میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں ہزاروں طلباء ‘طالبا ت ‘اساتذہ اورملازمین قیدی بن چکے ہیں مقررین نے کہا کہ وی سی دراصل اپنی کرپشن، غیر قانونی تعیناتیوں اوردیگر غیرقانونی اقدامات کو چھپانے

کیلئے یہ سب کررہاہے جعلی ڈگری کیس، جعلی امتحانات اور جعلی امتحانی فارم کیس ‘سینکڑوں طلباء کو ڈراپ آؤٹ کرنے، بی ایس داخلوں میں ہزاروں طلباء کو محروم کرنے، ترقیاتی اسکیمات میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور کمیشن وصول کرنے کے خلاف جب بھی یونیورسٹی میں کسی طالب علم‘ اساتذہ اور ملازمین نے احتجاج کیاتو طاقت کا استعمال کرکےانہیں قانونی حقوق سے دستبردار کرانے کی کوشش کی گئی
 رہنمائوں نے گورنر بلوچستان، چیف جسٹس اور چیئرمین نیب سے اپیل کی کہ وہ یونیورسٹی میں کرپشن کے خلاف انکوائری کا حکم دیکر کرپٹ وی سی کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ  یکم نومبر 2018 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"