جامعہ زکریا میں طالب علم ایک ہفتے میں شعبہ تبدیل کرسکیں گے
ملتان: جامعہ زکریا میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات ایک ہفتے کے اندر شعبہ تبدیل کرسکیں گے، خالی چھوڑی گئی سٹیوں پر ایک ماہ کے اندر میرٹ کے مطابق داخلہ کیا جائے گا، شام کی کلاسز میں اساتذہ کا حصہ انکم سے مشروط کردیا گیا
،یہ فیصلہ زکریا یونیورسٹی کی داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ،اجلاس میں یونیورسٹی میں داخلوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی،
شرکا کو بتایا گیا کہ اس وقت ایم اے، ایم ایس سی کے کلاسز میں 300سیٹیں باقی ہیں جن پر میرٹ لسٹیں اور کال لسٹ جاری کردی گئی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ یکم نومبر 2018 کو شائع ہوئی