Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

زکریا یونیورسٹی میں نوجوان پر تشدد، موبائل فون ، گاڑی کی سکرین توڑ ڈالی

Offline AKBAR

  • *****
  • 4603
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
زکریا یونیورسٹی میں نوجوان پر تشدد، موبائل فون ، گاڑی کی سکرین توڑ ڈالی

ملتان: زکریا یونیورسٹی میں پانچ افراد نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا موبائل فون توڑ دیا اور 7 ہزار روپے چھین لئے گاڑی کی سکرین بھی توڑ ڈالی،
محلہ فرید آباد کے رہائشی ندیم نے تھانہ الپہ پولیس کودرخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسے باسط رضا نے فون کرکے زکریا یونیورسٹی بلایا
جب وہ یونیورسٹی پہنچا جہاں پر باسط اپنے4 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ نے لیٹ آنے پرتشدد کیا
موبائل فون توڑ ڈالا جیب سے 7 ہزار روپے نکال لئے اور میری گاڑی کی ونڈ سکرین بھی توڑ ڈالی شور واویلا پر سکیورٹی گارڈ آگئے اور انہوں نے ملزمان کو پکڑ لیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔

زکریا یونیورسٹی میں ہنگامہ کی اطلاع ، پولیس کی دوڑیں
15پر اطلاع کے بعدپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، ملزم فرار ہو گئے

ملتان : زکریا یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔معلوم ہوا ہے کہ اویس نامی طالب علم نے 15 پر اطلاع دی کہ رفیع اللہ نامی پی ایس ایف کے عہدیدار نے 20 لڑکوں کیساتھ علی ہال پر حملہ کر دیا جہاں طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ملزموں کے پاس اسلحہ بھی موجود ہے ۔جس پر پولیس کی بھاری نفری افسروں سمیت موقع پر پہنچ گئی مگر ملزم فرار ہو گئے ۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ /دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 29 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی