Author Topic: جامعہ زکریا میں 3 احتجاجی مظاہرے سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں  (Read 868 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
 

جامعہ زکریا میں 3 احتجاجی مظاہرے سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں

ملتان: جامعہ زکریا میں 3 احتجاجی مظاہروں نےانتظامیہ اور سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں،پہلا مظاہرہ فائن آرٹس کے طلبا وطالبا ت نے کیا ان کا کہنا تھا کہ ان کی فیکلٹی مکمل نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے ان کا الحاق نہیں ہورہا ہے
طلبا نےوی سی آفس کے سامنے مظاہر ہ کیا انتظامیہ نے ایک بار جلد فیکلٹی کی تعیناتی کی نوید سنا کر رخصت کردیا، جس کے بعد لاہور کیمپس کے انجینئرنگ کے طلبانےاحتجاج کیا اور یونیورسٹی کے گیٹ بند کردیئے،
 انتظامیہ نے مسائل جلد حل کیلئے ان سے2دن کی مہلت لی ، ابھی یہ مظاہر ہ ختم نہیں ہوا تھا کہ پشتون اور بلوچ طلبا نےاحتجاج شروع کردیا ،انہوں نے بھی یونیورسٹی کےدونوں گیٹ بند کرادیئےان کا کہناتھا کہ انکی فیس معافی کی جائے اور ہاسٹل فیس بھی واپس کی جائے ،
 طلبا کی ریلی بوسن روڑ پرپہنچ گئی تاہم ضلعی انتظامیہ اور یونیورسٹی حکام نے مذاکرات کے بعد ان کو منتشر کیا، دریں اثنا پی ایس ایف اور جمعیت کے طلبا میں معمولی تلخ کلا می ہوئی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 08 نومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"