LibraryMCQSSindh StudyFG StudyPunjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

جامعہ بلوچستان میں کرپشن کانوٹس لیں،پشتون ایس ایف

Offline sb

  • **
  • 29120
  • +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ بلوچستان میں کرپشن کانوٹس لیں،پشتون ایس ایف
کوئٹہ: پی ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نےکہاہے کہ جامعہ بلوچستان میں میرٹ کے برعکس حقدار طلباء اورطالبات کی بجائےایڈمن کی جانب سے بنائی گئی جعلی تنظیم میں لیپ ٹاپ کی تقسیم باعث تشویش ہے
انہوںنے کہاکہ یہ عمل کئی سال سے جاری ہے حق داروں کی بجائے من پسند ٹولے کو نوازاجارہاہے مراعات تمام طلباء کا حق ہے مگرایڈمن کی جانب سے ناروا سلوک جاری ہے تودوسری ادارے میں کرپشن عروج پر ہے اکثر پروفیسرز ایڈمن افسران کی ملی بھگت سے بی ایڈ اورایم ایڈ کالجز چلارہے ہیں
 تنظیمی سربراہ نے ادارے میں اپنی لابی قائم کررکھی ہے جس سے جامعہ تباہی کے دہانے پہنچ چکی ہے کوئی پرسان حال نہیں انہوںنے گورنر بلوچستان سے مطالبہ کیاکہ کسی ایماندار اورفرض شناس افسر کو جامعہ بلوچستان میں تعینات کیاجائے۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ  ایڈیشن میں مورخہ 14 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

 

PakSTUDY © 2006 - 2021 | All Rights Reserved.