Author Topic: سرکاری اداروں میں روزانہ ایک کمپیوٹر چوری یاگُم ہورہا ہے  (Read 1889 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
سرکاری اداروں میں روزانہ ایک کمپیوٹر چوری یاگُم ہورہا ہے
   
لندن ( جنگ نیوز) گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹس میں گذشتہ سات سال سے روزانہ اوسطاً ایک کمپیوٹر چوری یاگُم ہورہا ہے۔ یہ انکشاف سرکاری اعداد و شمار میں ہوا۔ لبرل ڈیمو کریٹس نے یہ اعداد و شمار پارلیمانی سوال کے نتیجے میں حاصل کیے جس کے مطابق 2002ء کے بعد 1774 سرکاری لیپ ٹاپ اور 1035 ڈیسک ٹاپ چوری یا گُم ہوئے۔ یہ اوسط ہفتے میں آٹھ بنتی ہے اور سال میں یہ تعداد 400 سے زائد ہے اس مدت کے دوران 676 موبائل فون 202 ہارڈ ڈرائیوز، 195 میموری سٹکسس چوری یا گُم ہوئیں۔ سب سے زیادہ متاثر منسٹری آف ڈیفنس ہوئی جس کے 866 لیپ ٹاپ چوری، 178 گم ہوئے اور 157 ڈیسک ٹاپ چوری اور سات گم ہوئے۔ لبرل ڈیمو کریٹس ہوم افےئرز ترجمان پال ہومز نے کہا کہ یہ صورت حال تشویش ناک ہے کہ حکومت کا اوسطاً ایک کمپیوٹر چوری یا گم ہورہا ہے۔ یہ صورت حال لاپروائی کی نشان دہی کرتی ہے۔



شکریہ جنگ