Author Topic: 477 مرد و خواتین اساتذہ کے ایڈجسٹمنٹ آرڈرز جاری کرنے کا فیصلہ  (Read 460 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

477 مرد و خواتین اساتذہ کے ایڈجسٹمنٹ آرڈرز جاری کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی : صوبائی حکومت نے بین الاضلاعی تبادلوں میں میرٹ پر پورا اترنے والے 477مردو خواتین اساتذہ کے ایڈجسٹمنٹ آرڈرز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا‘ سنٹروں کی الاٹمنٹ کیلئے فہرستوں کی تیاری کا کام جاری اور رواں ہفتے آرڈرز جاری ہونے کا امکان ہے۔
 اساتذہ کے بین الاضلاعی تبادلوں کی پالیسی کے بعد ضلع راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کی اساتذہ تنظیمیں اور تبادلوں کے خواہشمند مردو خواتین اساتذہ 2واضح گروپوں میں تقسیم ہو گئے۔ متاثرہ اساتذہ نے خالی آسامیوں پر خواتین اساتذہ کے ایڈجسٹمنٹ آرڈر جاری نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا
کہ پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کا محض ایک گروپ اپنے مفادات کی خاطر اس پالیسی میں رکاوٹ ہے‘ باقی تمام تنظیمیں تبادلوں کی حامی ہیں۔ خواتین اساتذہ کو سیٹیں خالی ہونے کے باوجود اور شوہر کے شہر میں تبادلہ قانون کے باوجود ایڈجسٹمنٹ آرڈرز نہیں دیئے جا رہے۔
 متاثرہ اساتذہ نے چیف جسٹس‘ وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ‘ صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ ادہر راجہ شاہد مبارک کی سربراہی میں یونین کا موقف ہے کہ اسامیوں پر پہلا حق ضلع راولپنڈی کا ہے۔ دوسرے دھڑے کے مرکزی صدر اللہ بخش قیصر کا کہنا ہے کہ کسی کو رکاوٹ کھڑی نہیں کرنے دینگے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ راولپنڈی ایڈیشن میں مورخہ25 فروری 2019   کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"