Author Topic: طلبا کی سیاسی وتعلیمی سرگرمیوںپر قدغن ناقابل قبول ہے،پشتون ایس ایف  (Read 784 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلبا کی سیاسی وتعلیمی سرگرمیوںپر قدغن ناقابل قبول ہے،پشتون ایس ایف
کوئٹہ:   پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے سیکرٹری کبیر افغان اور زونل سینئر معاون محمود علی کاکڑ نے بیان میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کی انتظامیہ کی جانب سے کالج میں طلباء کی مثبت تعلیمی سیاسی سرگرمیوں کو غیر جمہوری قوتوں کی ایما پر ختم کرنے کے لیے رکاوٹیں ڈالنے اظہار رائے پر پابندی لگانے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے نا قابل قبول قرار دیا،یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کالج کے اعلیٰ انتظامی افسر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے طلباء کو مثبت تعلیمی وسیاسی سرگرمیوں سے منع کیا
طلباء کو دھمکی آمیز انداز سے اپنی سرگرمیوں سے دستبردار کرانے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ ایک تعلیمی ادارے کے سربراہ کو ایسا غیر جمہوری طرز عمل اور طلباء کو مقدمات سے ڈرانے جیسے اقدامات زیب نہیں دیتے بلکہ اس سےتعلیمی ادارے کے وقار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے ۔انہوں نے صوبے کی سیاسی وجمہوری پارٹیوں اور طلباء تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس ناروا غیر جمہوری اور آمرانہ طرز عمل واقدام کی مذمت کریں اور صوبے میں طلباء سیاست اور اظہار رائے پر قدغن کے خلاف منظم احتجاجی لائحہ عمل طے کریں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 22جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"