Author Topic: جامعہ کراچی: جمعیت کی جانب سے نئے طلبہ کا پرتپاک استقبال  (Read 1632 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


جامعہ کراچی: جمعیت کی جانب سے نئے طلبہ کا پرتپاک استقبال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے تحت نئے آنے والے طلبہ و طالبات کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تمام طلباءمیں شیڈول اور ٹائم ٹیبل کارڈ تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جامعہ کراچی میں نئے آنے والے طلبہ و طالبات کی پہلی انٹروڈکشن کلاس کے موقع پر جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر جمعیت کے تحت طلبہ و طالبات میں ٹرانسپورٹ شیڈول اور فائل کور‘ ٹائم ٹیبل بھی تقسیم کیے گئے۔ جامعہ کراچی کے تمام شعبہ جات میں رنگا رنگ خوش آمدیدی بینرز آویزاں کیے گئے اور کلاسز میں تعارفی لیکچرز کا انعقاد کیا گیا۔ لیکچرز سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ہر موقع پر طلبہ و طالبات کی تعلیمی معاملات میں رہنمائی کے لیے بلاتفریق موجود رہے گی۔ ہم مادرعلمی جامعہ کراچی میں نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو دل کی گہرائی سے خوش آمدید کہتے ہیں اور آئندہ بھی تعلیمی مسائل کے حل کیلئے طلبہ کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے۔


شکریہ جسارت