Author Topic: غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف آئی ایس او کا احتجاجی مظاہرہ  (Read 1714 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1


غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف آئی ایس او کا احتجاجی مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے باہر غزہ پر صہیونی مظالم‘ ناکہ بندی اور عراقی صحافی منتظر الزیدی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین میں خواتین اور برادران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مظاہرے نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاررکھے تھے جن پر نامنظور نامنظور اسرائیل نامنظور‘ مردہ باد امریکا‘ غزہ پر اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے ادارے خاموش کیوں کے نعرے درج تھے مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آٹش کرکئے مظاہرین سے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر برادر علی رضا‘ مولانا منور نقوی اور آغا آفتاب حیدر جعفری نے خطاب کیا ۔ مولانا منور نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب قومیت کا نعرہ لگانے اور انسانی حقوق کی باتیں کرنے والے عالمی ادارے عرب لیگ ‘ اقوام متحدہ‘ سلامتی کونسل اوآئی سی کیوں خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان صیہونی ایجنٹوں کے مکروہ چہروں کو پہچان چکے ہیں اب ان کے دن گنے جاچکے ہیں اور عنقریب اسرائیل کا وجود مٹنے والا ہے۔



شکریہ جسارت
 

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں