Author Topic: قائد اعظم یونیورسٹی،چھ شعبوں میں آخری مرتبہ داخلے  (Read 1376 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
قائد اعظم یونیورسٹی،چھ شعبوں میں آخری مرتبہ داخلے
اسلام آباد : قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ سو شیالوجی، اینتھرو پا لوجی، ڈیفنس اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز، پاکستان سٹڈیز، سائیکا لوجی اور جینڈر سٹڈیز میں ایم ایس سی ختم کرنے سے قبل آخری مرتبہ داخلے آئندہ ماہ ہوں گے ، دیگر شعبوں میں ایم ایس سی سطح کو یکسر ختم کر کے چار سالہ بی ایس پرو گرام پہلے ہی متعارف کرایا جا چکا ہے ،
 دوسری جانب قائد اعظم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی اساتذہ ، غیر تدریسی عملے ، ملازمین سمیت طلبا و طالبات پرکسی بھی کمیونٹی اور پاکستان کے خلاف حقارت آمیز کلمات، پوسٹیں لکھنے اور اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار شفیق الرحمن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے تمام اساتذہ، سٹاف، عملے ، طلبا و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سو شل میڈیا پر کسی قسم کا ایسا مواد یا تحریر (پوسٹ) نہیں کریں گے
جو ملکی سالمیت اور کسی بھی کمیونٹی کے خلاف ہو یا ہتک آمیز ہو۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کوئی ایسی حرکت کا مرتکب ہوا تو اسے خلاف ورزی پر قواعد کے مطابق قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس نو ٹیفکیشن کا مقصد طلبا و طالبات میں آگاہی پیدا کرنا ہے کہ وہ سو شل میڈیا کا بہتر اور مثبت استعمال کر سکیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا اسلام آباد ایڈیشن میں مورخہ 24 جولائی 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"