LibraryMCQSSindh StudyFG StudyPunjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

جامعہ بلوچستان میں داخلہ سیٹوں میں اضافہ کیا جائے‘پشتون ایس ایف

Offline sb

  • **
  • 29120
  • +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ بلوچستان میں داخلہ سیٹوں میں اضافہ کیا جائے‘پشتون ایس ایف
کوئٹہ: پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ اور معصوم خان میرزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں جبکہ داخلہ سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔ یونیورسٹی کا نیا ہاسٹل بلاک جلد انتظامیہ کے حوالے کرکے ہاسٹلوں کی کمی کو پورا کیا جائے۔ علاوہ ازیں پشتون ایس ایف کی جانب سے بدھ 9اکتوبر کو گورنمنٹ سائنس کالج میں نئے طلباء کو ویلکم اور ادارے سے فارغ طلباء کیلئے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پشتون ایس ایف اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت کرینگے۔ بیان میں کارکنوں کو تاکید کی گئی کہ پروگرام میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ دوسری جانب بیان میں کہا گیا کہ 3 اکتوبر کو پولی ٹیکیک کالج کوئٹہ کا دورہ شیڈول کے مطابق دن بارہ بجے ہوگا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ مورخہ 03 اکتوبر2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

 

PakSTUDY © 2006 - 2021 | All Rights Reserved.