Author Topic: ہاسٹلز کے فقدان کے باعث طلباء وطالبات مشکل کا شکارہیں،پشتون ایس ایف  (Read 800 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ہاسٹلز کے فقدان کے باعث طلباء وطالبات مشکل کا شکارہیں،پشتون ایس ایف
کوئٹہ: پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی اورلاء کالج میں طلباء کو درپیش ہاسٹل اور دیگر مسائل جلد حل کئے جائیں۔ بیان میں کہا گیا کہ قانون کی پانچ سالہ ڈگری حاصل کرنے کیلئے صوبے کے دور دراز علاقوں سے صوبائی دارلحکومت کا رخ کرنے والے طلبا تعلیمی اداروں میں ہاسٹلوں کے فقدان کی وجہ سے اکثر مشکلات کا شکار رہتےہیں۔صوبائی دارلحکومت میں دیگر تعلیمی اداروں بیوٹمز، بلوچستان یونیورسٹی، سائنس کالج، موسیٰ کالج اور دیگر اداروں میں ہاسٹلوں کی کمی کی وجہ سے طلباء بدترین مشکلات کا شکار ہیں جبکہ جن اداروں میں نئے ہاسٹل بن رہے ہیں ان پر سیکورٹی اداروں نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ سائنس کالج کا بند ہاسٹل جلد کھول دیا جائے۔ درایں اثنا پشتون ایس ایف کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی چیئرمین نے گزشتہ روز انٹر کالج سنجاوی اور انٹر کالج دکی کا دورہ کیا۔ دورے میں ذکر شدہ یونٹوں کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کا اعلان کیا گیا جن میں انٹر کالج سنجاوی کیلئے محمد جان ترین آرگنائزر، حبیب اللہ ڈپٹی آرگنائزر اور احمد خان ممبر، جبکہ انٹر کالج دکی کیلئے محمد صابر آرگنائزر، محب اللہ ڈپٹی آرگنائزر اور نادر خان ممبر متفقہ طور منتخب کرلئے گئے.۔اجلاس میں منتخب
کیئے گئے ذمہ دار تنظیمی عہدیداران کو ہدایات کی گئی کہ تنظیم کو فعال رکھنے کیلئے کالجوں میں تعلیمی اور تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔ علاوہ ازیں ذمہ داران کو تاکید کی گئی کہ یونٹ کی سطح پر طلباء کیلئے ہفتہ وار سٹڈی سرکلز کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔ علاوہ ازیں بیان میں کہا گیا کہ آج جمعہ کو ڈگری کالج لورالائی جبکہ کل 9 نومبر ہفتے کوانٹر کالج موسیٰ خیل کا دورہ کیا جائیگا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن مورخہ 08 نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"