Author Topic: جامعہ بلوچستان کو سازش کے تحت تباہ کردیا گیا‘طلباء ایجوکیشنل الائنس  (Read 828 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ بلوچستان کو سازش کے تحت تباہ کردیا گیا‘طلباء ایجوکیشنل الائنس
کوئٹہ: طلباء ایجوکیشنل الائنس کا اجلاس چیئرمین پی ایس ایف آزاد کے زبیر شاہ آغا کی صدارت میں بی ایس او پجار کے آفس میں ہوا جس میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے اسکینڈل کے حوالے سے غوروخوض کیا گیا اجلاس میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی وائس چیئرمین سلمان بلوچ، بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین زبیر بلوچ، پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے یونس ترین، لطیف کاکڑ، ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مجتبیٰ زاہد، مرکزی جمعیت طلباء اسلام کے صدر حافظ سعید نور اور نذیر نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ منظم سازش کے تحت تعلیم کے خلاف جامعہ بلوچستان انتظامیہ کے ذریعے سازش کی گئی۔سابق وائس چانسلر اور ان کے مافیا نے صوبے کے اعلیٰ تعلیمی ادارے کو اخلاقی کرپشن، من پسند عناصر کی تعیناتی اور کرپشن کی بنیاد پر تباہی سے دوچار کردیا۔ شعبہ امتحانات کے موجودہ کنٹرولر گزشتہ5 سال سے غیرقانونی طریقے سے تعینات کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ قابل افسوس امر تو یہ ہے کہ یونیورسٹی اسکینڈل پر اعلیٰ حکام کی خاموشی قابل مذمت ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن مورخہ 02 نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"