Author Topic: گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اتحادکالونی میں چلڈرن فیسٹیول  (Read 439 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اتحادکالونی میں چلڈرن فیسٹیول
ملتان : گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اتحاد کالونی میں محکمہ تعلیم ملتان تحصیل سٹی ، امریکن رفیوجی کمیٹی اور این سی ایچ ڈی ملتان کے اشتراک سے چلڈرن فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (زنانہ) ملتان نصرت فردوس چوہدری، ڈی ای او لٹریسی ڈیپارٹمنٹ عامر رزاق، ریجنل پراجیکٹ افسر اے آر سی ملتان نازنین تبسم، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی نورین زہرہ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل ملتان سٹی سلطانہ اسلم رانا، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بنیاد لٹریسی کمیونٹی سکول ثمینہ بانو بھی موجود تھیں۔ چلڈرن فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے نصرت فردوس چوہدری نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت ہماری اہم ذمہ داری ہے لہٰذا ملک سے جہالت کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ دیگرمقررین نے کہا کہ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما، تفریح ، تعلیم ، صحت اور زندگی کے تحفظ کے لئے ہمیں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔ اس موقع پر چلڈرن فیسٹیول میں بچوں نے ملی نغمے، ٹیبلوز ، خاکے پیش کئے جس میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ آخر میں مہمانان خصوصی نے بچوں میں انعامات اور تحائف بھی تقسیم کئے۔
حو الہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن مورخہ 27 نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"