Author Topic: ڈاکٹر صائمہ ارم نے صدر شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور  (Read 725 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ڈاکٹر صائمہ ارم نے صدر شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور

لاہور : پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم نے شعبہ اردو جی سی یونیورسٹی کی صدر شعبہ کا چارج سنبھال لیا ہے، وہ جی سی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر شعبہ مقرر ہوئی ہیں، وہ آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ کی پوسٹ ڈاکٹرل فیلو رہی ہیں اور اردو افسانہ اور شہری زندگی کے مسائل کے موضوع پر جی سی یونیورسٹی لاہور سے پی ایچ ڈی کرچکی ہیں۔

وہ غیرمعمولی صلاحیتوں کی حامل استاد، نقاد اور منفرد اسلوب کی افسانہ نگار ہیں۔ شاہ موش اور دوسرے افسانے کے عنوان سے ان کا افسانوی مجموعہ شائع ہوچکا ہے۔ وہ ایک فعال سماجی کارکن بھی ہیں اور حقوق نسواں کی علمی اور عملی علم بردار ہیں۔ اس موضوع پر ان کے متعدد مضامین شائع ہوچکے ہیں جنہیں علمی و ادبی حلقوں میں سراہا گیا ہے۔