Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

جامعہ پشاور میں بی ایس چار سالہ پروگرام میں آن لائن داخلے جاری

Offline sb

  • **
  • 29120
  • +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ پشاور میں بی ایس چار سالہ پروگرام میں آن لائن داخلے جاری

پشاور : جامعہ پشاور میں بی ایس چار سالہ پروگرام میں 43ڈسپلن میں آن لائن داخلے جاری ہیں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اگست ہے ۔ نئے پروگراموں میں جناح کالج میں خواتین کیلئے بی ایس فزیکل کیمسٹری ، اکنامکس اور سوشل سائنسز ڈگری پروگرامز میں طالبات خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں جبکہ ہوم اکنامکس میں صرف طالبات کیلئے فوڈ اینڈ نیوٹریشن سائنسز ، آرٹ اینڈ ڈیزائن ، ہیومن ڈویلپمنٹ و فیملی سٹڈیز اور ریسورس و فیسیلٹی مینجمنٹ میں داخلے جاری ہیں ، دونوں کالجز میں صرف طالبات ان پروگراموں میں داخلوں کے لئے اہل ہیں جبکہ بقیہ 40 پروگراموں میں طلباء و طالبات یکساں طور پر داخلے کیلئے اہل ہونگے ۔پچھلے سال سے جاری نئے پروگراموں میں ڈویلپمنٹ سٹڈیز ، جرنلزم ، تاریخ ، جی آئی ایس ریموٹ سنسنگ اور سوشل انتھروپولوجی شامل ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ06 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

 

PakSTUDY © 2006 - 2021 | All Rights Reserved.