Author Topic: میڈیکل یونیورسٹیوں میں یکساں نصاب پڑھایا جائے‘ وائس چانسلرز  (Read 609 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
میڈیکل یونیورسٹیوں میں یکساں نصاب پڑھایا جائے‘ وائس چانسلرز
راولپنڈی: ملک کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں میں یونیفارم کریکلم پڑھانا چاہئے اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹریننگ کا امریکن یونیورسٹیوں والا ماڈل پڑھانا چاہئے۔
یہ بات راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں صوبہ پنجاب‘ سندھ‘ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے 30وائس چانسلرز اور پروفیسرز کی مشترکہ میٹنگ میں کہی گئی۔
 میٹنگ میں پروفیسر ظفر علی چوہدری‘ پروفیسر اعجاز مسعود‘ پروفیسر نقیب اچکزئی‘ پروفیسر گلشن‘ پروفیسر بیکارام اور پروفیسر تنویر خالق سمیت نشتر میڈیکل یونیورسٹی فیصل آباد‘ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی‘ بلوچستان میڈیکل یونیورسٹی‘ خیبر میڈیکل یونیورسٹی‘ نواب شاہ میڈیکل یونیورسٹی اور لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرز اور پروفیسر شامل تھے۔
اس موقع پر کہا گیا کہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا ریزیڈنسی پروگرام اور ریسرچ ماڈل جدید اور مثالی ماڈل ہے‘
 ملک کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں میں یہ ماڈل اپنانا چاہئے جس سے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی بہتر تربیت ہو سکے گی۔
مذکورہ یونیورسٹیوں نے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس میں اس ماڈل کو پڑھانے کی تصدیق کی گئی۔