Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

انڈیا غیر شائستہ رقص کرنے پر پرنسپل،پانچ خواتین سمیت تیرہ پروفسیرز معطل

Offline AKBAR

  • *****
  • 4469
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Thirteen professors, including principal and five women, suspended for indecent dancing in India
انڈیا غیر شائستہ رقص کرنے پر پرنسپل،پانچ خواتین سمیت تیرہ پروفسیرز معطل

بہار: بھارتی ریاست بہار میں کالج پرنسپل اور 12 پروفیسرز کو ملک کے پہلے صدر آنجہانی ڈاکٹر راجیندر پرساد کی سالگرہ کی تقریب میں نامناسب انداز سے رقص کرنے پر معطل کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی ریاست بہار میں ملک کے پہلے صدر آنجہانی راجیندر پرساد کی سالگرہ پر منعقد کردہ تقریب میں مقامی لوک گلوکارہ کا نغمہ چلانے اور اس پر بے ہودہ رقص کرنے پر 13 پروفیسرز کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔

سالگرہ کے موقع پر آنجہانی صدر کے نام سے موسوم راجیندر کالج میں ثقافتی تقریب رکھی گئی تھی، اختتام سے قبل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پرمیندر رانجن سنگھ نے لوک گلوکارہ سپنا چوہدری کے نغمے چلانے کی فرمائش کی۔

جیسے ہی نغمہ شروع ہوا پرنسپل اور 5 خواتین سمیت 12 پروفیسرز اسٹیج پر چڑھ گئے اور اپنے منصب اور تقریب کے وقار کے خیال سے بے نیاز اور مست ہوکر ناچنے لگے۔ تقریب کے شرکا کو بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی یہ غیر شائستہ حرکت پسند نہیں آئی۔

کالج پرنسپل اور 12 پروفیسرز کے ناچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ تعلیم نے ان سب کو معطل کردیا اور 15 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

 

PakSTUDY © 2006 - 2021 | All Rights Reserved.